Wednesday May 15, 2024

حکومت نے کاروں کی قیمتوں پر نظرثانی اور غیرضروری اضافہ روکنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں کاروں کی قیمتوں پر نظرثانی کرنے اور ان میں غیرضروری اضافہ روکنے کے لیے نئی ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق مالی سال 2021-22ءکے بجٹ میں آٹو انڈسٹری پر ٹیکسز میں نمایاں کمی کی گئی تھی جس کے بعد کار ساز کمپنیوں نے حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گی۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق کار ساز کمپنیوں کی اس وعدہ خلافی پر وزارت صنعت و پیداوار کے حکام شدید برانگیختہ ہوئے اور اب انہوں نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک نئی اتھارٹی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

پاکستان ، ایران اور ترک عوام کے لئے بڑی اور تاریخی خوشخبری۔تینوں ممالک نے کونسا اہم اقدام اٹھا لیا؟

وزارت کے حکام کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کمپنیاں کسٹمرز سے گاڑیوں کی جلد ڈلیوری کے لیے پریمیم بھی لے رہی ہیں۔ وزارت نے معاشی تعاون کمیٹی کو ایک آٹو پالیسی کی تجویز دینے کا ارادہ کر رکھا تھا تاہم کمپنیوں کی طرف سے قیمتوں میں اضافہ کر دیئے جانے کے بعدیہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی طرف سے بھی کسٹمرز کے تحفظ میں لاپروائی برتی گئی، جس پر انہیں سخت مایوسی ہوئی۔

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی کی خبریں، مولانا طارق جمیل نے بڑا قدم اٹھا لیا

25دسمبر سے بارشوں کا نیا سسٹم شروع، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

FOLLOW US