Tuesday January 21, 2025

پاکستان ، ایران اور ترک عوام کے لئے بڑی اور تاریخی خوشخبری۔تینوں ممالک نے کونسا اہم اقدام اٹھا لیا؟

اسلام آباد: پاکستان ، ایران اور ترکی کے درمیان 9 سال بعد ٹرین سروس بحال ہوگیا ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹرین آپریشنز کی بحالی کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی رابطہ ہماری اسٹریٹیجک تجارتی پالیسی کااہم ستون ہے، 9 سال بعد استنبول، تہران، اسلام آباد کے درمیان ٹرین آپریشنز کی بحالی خوش آئند ہے۔مشیر تجارت نے بتایا کہ ٹرین 12دنوں میں یک طرفہ سفرمکمل کرےگی، اس سروس سے پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان سامان کی نقل وحرکت کو آسان بنانےمیں مددملےگی۔عبدالرزاق داؤد نے ایکسپوٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برآمدکنندگان کومتبادل راستے، نقل وحمل سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ اس سے انہیں لاکھوں روپے کرایے (فریٹ) کی بچت ہوگی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے درمیان روابط لازمی ہے اور ہمارا مقصد ان رابطوں کی مدد سے تجارت کو بڑھانا ہے، ٹرکوں کی نسبت ریلوے ٹرانسپورٹ بہت سستی ہے، اس تاریخی کامیابی پر وزیربرائے ریلوے اعظم سواتی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی کی خبریں، مولانا طارق جمیل نے بڑا قدم اٹھا لیا

25دسمبر سے بارشوں کا نیا سسٹم شروع، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

جیسے ہی گالیاں پڑیں کمنٹری کی جانب واپس چلا جائوںگا ابھی تک 3 مہینے میں گالیاں کم پڑی ہیں: رمیز راجہ

FOLLOW US