Wednesday January 22, 2025

جیسے ہی گالیاں پڑیں کمنٹری کی جانب واپس چلا جائوںگا ابھی تک 3 مہینے میں گالیاں کم پڑی ہیں: رمیز راجہ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مجھے گالیاں پڑیں گی میں کمنٹری کی جانب واپس چلا جائوں گا ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے 59 سالہ رمیز راجہ سے سوال کیا کہ آپ کمنٹری اور یوٹیوب چینل کو کتنا مس کررہے ہیں؟۔ اس سوال کے جواب میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی پلان بنایا ہوا ہے کہ جب مجھے زیادہ گالیاں پڑیں گی میں اسی وقت کمنٹری کی جانب واپس چلا جائوں گا، ابھی تک 3 مہینے میں گالیاں کم پڑیں ہیں، ایک اور صحافی نے رمیز راجہ سے پوچھا کہ اگر آپ کمنٹری کی جانب واپس گئے تو اسے کیا ہم یوٹرن کہہ سکتے ہیں؟، اس کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ آپ اسے یوٹرن نہیں بلکہ ریالٹی چیک کہ سکتے ہیں ۔

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن ، اسد قیصر سمیت شکست کی وجہ بننے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام سامنے آگئے

اللہ نے نوازشریف کو میری شکل میں اچھا داماد دیا، دعا ہے سب کو میرے جیسا ہی داماد ملے،صفدر نے نیا محاز کھول دیا ،کیا کیا کہہ دیا؟جانیے

بابراعظم نے ایک بار پھر ٹی ٹونٹی کی بادشاہت سنبھال لی

FOLLOW US