Tuesday January 21, 2025

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دے دی

نئی دہلی: بھارت کےوزیردفاع راج ناتھ سنگھ نےایک بارپھرپاکستان کودھمکی دیتےہوئےکہاہےکہ ہندوستان کو توڑنے کےپاکستانی منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،جنہوں نے ہندوستان پر حملے کئے،پاکستان ان کے ناموں پراپنےمیزائلوں کےنام رکھتا ہے، ہندوستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور براہ راست جنگ جیتنے کی طرف بڑھ رہا ہے، اس کے بعد بالواسطہ جنگ میں بھی جیت ہماری ہوگی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق انڈیا گیٹ پر 1971ئکی جنگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ 1971ءمیں پاک بھارت جنگ جنوبی ایشیا کی عظیم فتح کا باعث بنی، جس نے تاریخ اور جغرافیہ دونوں کو بدل دیا،اس دن ہندوستانی فوج کے ہر سپاہی کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں جس کی بدولت ہندوستان نے 1971 کی جنگ جیتی تھی۔بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کے خلاف روائتی الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دے کر ہندوستان کو توڑنا چاہتا ہے،

حریم شاہ کی مشروبِ مغرب کی بوتلوں کے ساتھ ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی افواج نے 1971ءمیں اس کے منصوبوں کو ناکام بنایا اور اب دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے کام جاری ہے، ہم براہ راست جنگ جیت چکے ہیں اور بالواسطہ جنگ میں بھی جیت ہماری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 1971 کی لڑائی جنگ عظیم کے بعد سب سے فیصلہ کن لڑائیوں میں شمار کی جائے گی، یہ جنگ ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ہندوستان کی تقسیم ایک تاریخی غلطی تھی،پاکستان مذہب کی بنیاد پر وجود میں آیا لیکن متحد نہیں رہ سکا، 1971ء کی شکست کے بعد ہمارا پڑوسی ملک ہندوستان میں مسلسل پراکسی وار لڑ رہا ہے۔

عاطف اسلم کی چھوٹے پردے پرانٹری، کونسا ڈرامہ کرنے جارہے ہیں؟گلوکار نے ویڈیو میں سب بتا دیا

امیتابھ بچن اور ویرات کوہلی آمنے سامنے آگئے،سخت ترین مقابلہ، دونوں کے چاہنےوالوں کیلئے بڑی خبر

FOLLOW US