Sunday January 19, 2025

امیتابھ بچن اور ویرات کوہلی آمنے سامنے آگئے،سخت ترین مقابلہ، دونوں کے چاہنےوالوں کیلئے بڑی خبر

ممبئی: بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے خود کی مقبولیت کا مقابلہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی مقبولیت سے کرنا شروع کردیا۔امیتابھ بچن نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا کہ ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کرکٹر ویرات کوہلی کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔اداکار نے اپنا موازنہ ویرات کوہلی سے کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں جن کی تعداد 160 ملین سے زائد ہے اور میرے بمشکل ہی 29 ملین فالوورز ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کرکٹر ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 172 ملین ہے۔ویرات کے بعد سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی اور سچن ٹنڈولکر مقبول ترین کرکٹر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد بالترتیب 36.8 ملین اور 32.4 ملین ہے۔

خواتین کو ہراساں کیوں کیا جاتا ہے؟کشمالہ طارق نے حیران کن بات کہہ دی

ویسٹ انڈین کوچ کی پریس کانفرنس، پاکستان میں سیکیورٹی بارے کیا کہا؟ بڑی خبر آگئی

ہیلی کاپٹر حادثہ، زندہ بچنے والے بھارتی گروپ کیپٹن ورون سنگھ بارے اہم خبر آگئی

FOLLOW US