Sunday January 19, 2025

وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، تلاشی کا مطالبہ

لندن : وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے 10 منٹ تک علی زیدی کو روکے رکھا اور تلاشی لینے کا مطالبہ کرتے رہے تاہم علی زیدی نے تلاشی دینے سے انکار کر دیا اور وفاقی وزیر نے کہا کہ میں واپس چلا گیا تو برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی منگل کے روز ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کیلئے ہاؤس آف کامنز گئے جہاں پورٹیکلس ہاؤس سے پارلیمنٹ جانے والے راستے میں سکیورٹی اہلکاروں نے وفاقی وزیر کو روک لیا۔اس حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے برطانوی پارلیمینٹیرینز نے ملاقات کے لیے بلایا تھا، سکیورٹی نے جیکٹ اتارنے اور موبائل دینے کا کہا تو میں نے کہا واپس جانا چاہتا ہوں۔

شہباز شریف اور حمزہ کی مشکلات میں اضافہ ، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمہ میں چالان تیار کرلیا

ویرات کوہلی نے ازخود قیادت نہ چھوڑی تو بی سی سی آئی کو برطرف کرنا پڑا بھارتی کرکٹ بورڈ نے 48 گھنٹے تک علان کا انتظار کیا

محکمہ ایکسائز نے 20سال پرانی ہزاروں گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ، وجہ کیابنی؟

FOLLOW US