Saturday May 18, 2024

محکمہ ایکسائز نے 20سال پرانی ہزاروں گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ، وجہ کیابنی؟

لاہور : محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 20 سال پرانی 57 ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے بتایا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخ کی وجہ گزشتہ 20 سال سے ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں کی ادائیگی کے حوالے سے کسی قسم کی مالی ٹرانزیکشن نہ ہونا بتائی گئی ہے جبکہ ان گاڑیوں کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 20 سال قبل رجسٹرڈ کیا تھا۔اپنے اس اقدام کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی گاڑی مالک اپنی گاڑی کی رجسٹریشن بحال کرانا چاہتا ہے تو اسے محکمہ ایکسائز کے اے ٹی او سے رابطہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے رجسٹریشن کی بحالی کے لئے گاڑی مالکان کو ٹوکن ٹیکس سمیت عائد جرمانے بھی ادا کرنے ہونگے اور گاڑیوں کو اپنے نام رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے آئندہ چند روز میں ایسی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا بھی اعلان کیا ہے جس کے تحت محکمہ ایکسائز ان گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو تھانوں میں بھی بند کروائے گا۔

یکم جنوری سے پنجاب کے تمام خاندان نجی ، سرکاری ہسپتالوں سی10لاکھ تک علاج کے اہل ہونگے

بیجنگ اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے پر چین نے امریکہ ،برطانیہ اور آسٹریلیا کو سخت نتائج کی دھمکی دے دی

شاہدآفریدی پی ایس ایل 7میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے؟مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

FOLLOW US