Sunday January 19, 2025

بیجنگ اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے پر چین نے امریکہ ،برطانیہ اور آسٹریلیا کو سخت نتائج کی دھمکی دے دی

بیجنگ: امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کیے جانے پر چین کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے دی گارڈیئن کے مطابق چینی حکومت نے تینوں ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فیصلے کی قیمت چکانی ہوگی۔بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ سب سے پہلے امریکہ کی جانب سے سامنے آیا تھا جس نے اپنے فیصلے کی وجہ چین حکومت کا ایغور مسلم کمیونٹی کے ساتھ برا سلوک روا رکھے جانے کو بتایا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا کہ برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا اولمپکس پلیٹ فارم کو سیاسی کھیل کے طور پر استعمال کررہے ہیں، انہیں اس غلطی کی قیمت چکانی پڑے گی۔دوسری جانب فرانسیسی ایجوکیشن اور سپورٹس منسٹر جین مائیکل بلینکر نے کہا کہ اس معاملے میں فرانس امریکہ اور باقی ممالک کے نقشِ قدم پر نہیں چلے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کھیل اور سیاست کے میدان میں فرق کو ملحوظ رکھنا چاہیے اور اس معاملے میں کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

جوشخص یہ چاہتا ہو کہ مرتے دم تک اسکے تمام اعضاء درست رہیں تو یہ آیت 3 دفعہ پڑھ لیں،اپنے گھروالوں کو بھی ضرو ر پڑھائیں

شاہدآفریدی پی ایس ایل 7میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے؟مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

امریکی سمٹ میں شرکت سے انکار کے بعد چین کا پاکستان کے حق میں بڑا بیان’’ پاکستان ہمارا اصلی آہنی بھائی ہے‘‘

FOLLOW US