لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور جیمز ونس پی ایس ایل7میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے، ملتان سلطانز کی دونوں کے حوالے سے ٹریڈنگ ہوگئی اور اب اسے کوئٹہ کی ڈرافٹ میں چند باریاں مل جائیں گی۔ پی ایس ایل 7 کا پلیئرز ڈرافٹ اتوار کو لاہور میں ہوگا تاہم اس سے قبل فرنچائزز ٹریڈنگ اور ریٹینشن پر کام کر رہی ہیں، شاہد آفریدی کے حوالے سے کافی عرصے سے یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور اب اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی سمیت جیمز ونس کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ٹریڈنگ کر لی، اب ڈرافٹ میں کوئٹہ کی چند باریاں ملتان سلطانز کو مل جائیں گی، دفاعی چیمپئن ٹیم کے مالک عالمگیر ترین کی خواہش تھی کہ شاہد آفریدی اس سال بھی ٹیم میں برقرار رہیں، ان کے ساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر بھی چاہتے تھے کہ آل راؤنڈر کیریئر کی آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ کی شرٹ زیب تن کریں، آفریدی کے دونوں ہی سے اچھے تعلقات ہیں اس لیے فرنچائزز کی باہمی بات چیت میں ٹریڈنگ پر اتفاق ہوگیا۔
ویرات کوہلی کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے وجہ بتادی