Wednesday January 22, 2025

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ملکہ کی کس حرکت سے دلبرداشتہ ہو کر شاہی خاندان چھوڑا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل شاہی القابات و اعزازات ترک کرکے امریکہ میں مقیم ہو چکے ہیں اور ان کے اس اقدام کی وجوہات پر تاحال ایک بحث جاری ہے۔ ایک برطانوی شاہی مصنف نے اب اس بحث میں ایک نیا تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق قبل ازیں شہزادہ ہیری اور میگھن کے اس اقدام کی وجہ ان کی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے ساتھ ہونے والی ان بن بتائی جاتی رہی ہے تاہم کرسٹوفر اینڈرسن نامی اس مصنف نے اپنی نئی کتاب میں یہ بوجھ ملکہ الزبتھ دوئم پر ڈال دیا ہے۔ کرسٹوفر اینڈرسن نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم نے اپنے کرسمس فوٹو البم سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی تصویر ہٹوا دی تھی، جس پر شہزادہ ہیری دلبرداشتہ ہو گئے اور انجام کار وہ شاہی اعزازات اور القابات ترک کرکے ملک چھوڑ گئے۔ اپنی تصویر ملکہ کی البم سے ہٹائے جانے پر شہزادہ ہیری کو اپنے تج دیئے جانے کا احساس ہوا اور وہ اس پر بہت رنجیدہ تھے۔ ملکہ برطانیہ نے 2018ءکے کرسمس کی تصویری البم میں سے دانستہ طور پر شہزادہ ہیری اور میگھن کی ایک تصویر ہٹوائی تھی۔ یہی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ملک چھوڑنے کے فیصلے کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

بلدیات کی وزارت ہمارے پاس ہے، فنڈز ہم نے دینے ہیں، مخالف امیدوار جیت گیا تو فنڈز چھوڑو اگر وہ بلدیات کے دفتر میں بھی گھس گیا تو میں اپنی مونچھیں منڈوا لوں گا۔ وفاقی وزیر کی دھمکی

ایک مچھر نے وزیر اعظم کی ناک میں دم کردیا، ویڈیو سامنے آگئی

موٹر وے کیس میں سزائے موت پانے والے عابد ملہی نے پھر عدالت سے رجوع کرلیا

FOLLOW US