Wednesday January 22, 2025

بلدیات کی وزارت ہمارے پاس ہے، فنڈز ہم نے دینے ہیں، مخالف امیدوار جیت گیا تو فنڈز چھوڑو اگر وہ بلدیات کے دفتر میں بھی گھس گیا تو میں اپنی مونچھیں منڈوا لوں گا۔ وفاقی وزیر کی دھمکی

پشاور : بلدیاتی الیکشن سے متعلق علی امین گنڈا پور کا دھمکی آمیز بیان۔ بلدیات کی وزارت ہمارے پاس ہے، فنڈز ہم نے دینے ہیں، مخالف امیدوار جیت گیا تو فنڈز چھوڑو اگر وہ بلدیات کے دفتر میں بھی گھس گیا تو میں اپنی مونچھیں منڈوا لوں گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک دھمکی آمیز بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مخالف امیدوار کو سخت قسم کی دھمکی دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر نے اپنے بھائی فیصل امین گنڈا پور کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیات کی وزارت ان کے پاس ہے۔ بلدیات کے فنڈز اور اسکیمیں بھی وہی دیں گے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے مد مقابل امیدوار اگر جیت بھی گیا تو ان کا کام کرنا چھوڑو، اس کو فنڈز کے اجراء کا معاملہ بھی چھوڑ دو، اگر وہ بلدیات کے دفتر میں گھس بھی گیا تو میں اپنی مونچھیں منڈوا لوں گا۔

ایک مچھر نے وزیر اعظم کی ناک میں دم کردیا، ویڈیو سامنے آگئی

دوسری جانب وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی دھمکی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق علی امین گنڈا پور کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن وفاقی وزیر علی امین خان نوٹس کیس کی مانیٹرنگ خود کر رہا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ انتخابات کی غیر جانبداری اور شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم اراکین میں تلخ کلامی، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی کنگز اور محمد عامر میں تنازعہ، فاسٹ باؤلر نے بڑا فیصلہ کرلیا

FOLLOW US