Wednesday January 22, 2025

موٹر وے کیس میں سزائے موت پانے والے عابد ملہی نے پھر عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور : موٹر وے کیس میں سزائے موت پانے والے عابد ملہی نے ایک دفعہ پھر عدالت سے رجوع کر لیا ، سانحہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی ۔نیو نیوز کےمطابق عابدملہی نے عدالت سے اپنی سزا کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف کیے گئے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ،لاہور ہائی کورٹ نے اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے دو رکنی بنچ قائم کر دیا جو منگل کے روز سماعت کریگا ۔واضح رہے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بُھٹہ نے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزا سنائی تھی،زنا بالجبر کے الزام میں مجرم عابد ملہی اور شفقت کو موت کی سزا سنائی گئی تھی،اس کے علاوہ عدالت نے مجرموں کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا،ڈکیتی کے جرم میں مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کو 14، 14 سال قید اور 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاتھا۔

استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم اراکین میں تلخ کلامی، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پیسے دے کر ساتھی اداکاراﺅں کی نازیبا ویڈیوز بنوانے کے الزام میں سٹیج اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج

کراچی کنگز اور محمد عامر میں تنازعہ، فاسٹ باؤلر نے بڑا فیصلہ کرلیا

FOLLOW US