Wednesday January 22, 2025

گورنر پنجاب چودھری سرور کو لندن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑ گیا، بھار جرمانہ عائد

لندن : گورنر پنجاب چودھری سرور کو لندن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑ گیا، بھار جرمانہ عائد ۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم گورنر پنجاب چودھری سرور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کر کے مشکل میں پھنس گئے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گورنر پنجاب پر لندن کی ٹریفک پولیس نے جرمانہ عائد کر دیا۔ جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں گورنر پنجاب چودھری سرور کو کسی سے فون پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اُن کے سامنے کھڑی کالی رنگ کی گاڑی پر جرمانے کا ٹکٹ چسپاں ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گورنرپنجاب کی گاڑی ڈبل زرد لائن پر پارک کی گئی تھی جس کے باعث انہیں جرمانہ کیا گیا۔

انتہا پسندوں کیخلاف ملک گیر آپر یشن وقت کی ضرورت بن چکا ہے: عنازہ احسان

ٹریفک پولیس نے جرمانے کا ٹکٹ گاڑی کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کردیا۔ برطانوی ٹریفک قوانین کے مطابق ڈبل زرد لائن پر گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی۔ واضح رہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور گزشتہ کئی روز سے برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتوں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سے خطابات بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اسی دورے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر خود کو کھڈے لائن لگانے کی بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ سے ہی پاکستان میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا۔

سیالکوٹ واقعے کے بعد سری لنکا میں موجود محمدحفیظ، عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض سمیت پاکستانی کھلاڑیوں بارے اہم خبر آگئی

پرویز خٹک نے سیالکوٹ واقعہ کی ایسی انوکھی منطق پیش کردی کہ وزیراعظم عمران خان بھی غصے میں آ جائیں

FOLLOW US