Friday April 26, 2024

ن لیگ نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا لی رہنما پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

لاہور : ن لیگ نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا لی۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف سردارغلام عباس نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سردار غلام عباس نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سردار غلام عباس نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف اور رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے بعد کیا۔ کنرل الیکشن 2018ء میں سردار غلام عباس نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا جبکہ ان کے بھتیجے سردار آفتاب اکبر موجودہ وقت میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سردار آفتاب اکبر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔ یاد رہے کہ سردار غلام عباس نے 1985ء میں اپنے سیاسی سفر کا آغاز پیپلز پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم سے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ 2 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے اور صوبائی وزیر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں سردار غلام عباس 1997ء میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق کا حصہ بن گئے تھے۔ وہ 2 مرتبہ ضلعی ناظم بھی منتخب ہو چکے ہیں۔

ریحام خان کا الیکشن لڑنے کا عندیہ ، کس جماعت کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے میں دلچسپی ہے؟ کھل کر بتا دیا

پاکستان سپر لیگ 7 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا پہلا میچ کراچی اور ملتان کا ہوگا

FOLLOW US