Saturday April 20, 2024

ورلڈ بینک کی افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے کچھ رقم جاری کرنے کی حمایت

عالمی بینک کے بورڈ نے منجمد فنڈز میں سے افغانستان کیلئے 28 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم جاری کرنے کی حمایت کی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان میں انسانی، غذائی اور دیگر بحرانوں سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک نے افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے 28 کروڑ ڈالر عالمی امدادی اداروں کو جاری کرنے کی حمایت کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی فوڈ پروگرام اور چلڈرن فنڈ (یونیسف) کو منجمد فنڈز سے 28 کروڑ ڈالر کی رقم جاری کی جائے گی، تاہم اس کیلئے عالمی بینک کے افغانستان کی تعمیر نو کیلئے ٹرسٹ فنڈ (اے آر ٹی ایف) سے منسلک 31 ڈونرز کے جانب سے منظوری کی ضرورت بھی ہو گی۔ واضح رہے کہ افغانستان کی عوام کو معاشی بدحالی ،سردیوں میں خوراک کی کمی اور بڑھتی ہوئی غربت کا سامنا ہے، جس کے متعلق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی امداد جاری ہونے سے افغانستان میں حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

یاد رہے کہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ امیر خان متقی متعدد بار امریکہ سے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی اپیل کر چکے ہیں تاکہ اسے افغان عوام پر خرچ کیاجا سکے، علاوہ ازیں امیر خان متقی امریکی کانگریس کے اراکین کو افغانستان کے منجمد اثاثوں کے بحالی کیلئے خط بھی لکھ چکے ہیں، لیکن افغانستان کے منجمد اثاثے تاحال بحال نہیں کئے گئے۔

اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام شروع کردیا گیا ایک کلومیٹر روڈ پر 70 ٹن پلاسٹک استعمال ہوگا

بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کرلیا گیا

FOLLOW US