Friday May 3, 2024

اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام شروع کردیا گیا ایک کلومیٹر روڈ پر 70 ٹن پلاسٹک استعمال ہوگا

اسلام آباد : اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام شروع کردیا گیا ہے ،اتاترک ایونیو پر ایک کلومیٹر پلاسٹک روڈ تعمیر کی جا رہی ہے، ایک کلومیٹر روڈ پر 70 ٹن پلاسٹک استعمال ہوگا، فی الحال پلاسٹک روڈ پر ہیوی ٹریفک نہیں چل سکے گی۔ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے پلاسٹک روڈ کا افتتاح کردیا ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کرکے پلاسٹک کو سڑکوں کی تعمیر کیلئے استعمال کیا جائے گا، جس کے تحت تجرباتی طور پر اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے ،اتاترک ایونیو پر ایک کلومیٹر پلاسٹک روڈ تعمیر کی جا رہی ہے، مزید بتایا گیا ہے کہ ایک کلومیٹر روڈ پر 70 ٹن پلاسٹک استعمال ہوگا، پلاسٹک کو جلانے کی بجائے سڑک کے میٹریل میں مکس کردیا جاتا ہے۔

بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کرلیا گیا

یہ ٹیکنالوجی مفت اور سب کیلئے ہوگی، سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز بھی استعمال کرسکیں گے، ٹیسٹنگ کے بعد میٹریل کو ہیوی روڈ کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ سی ڈی اے نے ایک ماہ قبل ٹیسٹنگ کے طور پر ایف نائن پارک میں تین سو میٹر کا ٹکرا پلاسٹک میٹریل میں تبدیل کیا تھا۔ فی الحال پلاسٹک روڈ پر ہوی ٹریفک نہیں چل سکے گی، اس عمل کو ٹیسٹنگ کے مختلف مراحل میں گزارنے کے بعد ہی ہیوی ٹریفک کیلئے بنایا جائے گا۔ سی ڈی اے اور سڑکوں کی تعمیر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک روڈ عام روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوگی، یہ سڑک واٹرپروف ہوگی اور عام سڑک کی نسبت اخراجات آدھے سے بھی کم ہوں گے۔

اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں پر قیامت ڈھادی، پاکستان کی ٹاپ ادکارہ ماہرہ خان کے گھر صف ماتم،انتہائی افسوسناک خبر

وزیر اعظم کو رپورٹس ملی ہیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات ہار جائیں گے پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں الیکشن نہیں کروانا چاہتی

FOLLOW US