Monday April 29, 2024

بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کرلیا گیا

پشاور : بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کرلیا گیا، اعزازی تذکرہ اور ایوارڈ کی دوڑ میں 31 ممالک کی شرکت، اعزاز حاصل کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بھی پشاور کے ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تعریف۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کا پہلا ٹرانزٹ منصوبہ پشاور بی آر ٹی اہم اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ “خیبرپختونخواہ حکومت کو خاص کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جن کی خصوصی محنت کے باعث پشاور بی آر ٹی کو عالمی سطح پر بہترین پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کے لئے مینشن کیا گیا ہے۔

اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں پر قیامت ڈھادی، پاکستان کی ٹاپ ادکارہ ماہرہ خان کے گھر صف ماتم،انتہائی افسوسناک خبر

پشاور بی آر ٹی نے ایک جدید نظام کے ذریعے لوگوں کی آمدورفت کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب منصوبے کیلئے فنڈز فراہم کرنے والے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی اس اہم اعزاز کے حصول پر پشاور بی آر ٹی کی خصوصی تعریف کی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبہ گزشتہ برس اگست میں آپریشنل کیا گیاتھا۔ صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ پشاور بی آر ٹی کی سروسز کامیابی سے جاری ہیں، جلد ہی پشاور بی آر ٹی بسوں پر یومیہ سفر کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

وزیر اعظم کو رپورٹس ملی ہیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات ہار جائیں گے پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں الیکشن نہیں کروانا چاہتی

شاہین آفریدی کے پاس ایسا اعزاز حاصل کرنیکا موقع آگیا جو وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں

FOLLOW US