Monday January 20, 2025

افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان شدید جھڑپیں ، طالبان کا تین سرحدی چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ

کابل: افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، دونوں جانب سے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی طالبان فورسز اور ایرانی سرحدی فورس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، یہ جھڑپ مغربی افغانستان کے صوبہ نمروز کے سرحدی ضلع کنگ میں ہوئی ہے۔افغان صحافیوں نے بتایا کہ طالبان اور ایرانی سرحدی فورس کے درمیان جھڑپ نمروز کے سرحدی ضلع میں بدھ کی شام پانچ بجے شروع ہوئیں جو آخری اطلاعات تک جاری ہیں۔لڑائی کے دوران طالبان کی جانب سے ہلکے ہتھیاروں کے علاوہ بھاری اسلحہ کا بھی استعمال کیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے تین سرحدی چوکیوں پر قبضہ کا دعویٰ کیا گیا ،طالبان نے مزید فوجی کمک بھی طلب کرلی ہے۔مقامی افغان صحافیوں کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب ایران کی جانب سے سرحد پر چیک پوسٹ کی تعمیر کی جارہی تھی۔لڑائی کے دوران بعض طالبان فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، لیکن ایران کی جانب کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کراچی سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کروز لائنر شپ کی کراچی آمد 14منزلوں پر مشتمل کروز شپ میں 7اسٹار ہوٹل، 1400سے زائد کمرے، 3بڑے ہالز، شاپنگ مالز اور گیمنگ زون کی سہولیات موجود ہیں

ملک میں مہنگائی کی شرح 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی گزشتہ سال کے مقابلے میں گھی 58 فیصد، کوکنگ آئل 53 فیصد، بجلی 47 فیصد مہنگی ہو گئی، آٹا، چینی، گوشت، دودھ، انڈے اور سبزیاں بھی مزید مہنگی ہو گئیں

FOLLOW US