Monday January 20, 2025

امریکہ نے روس کے 27سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

واشنگٹن: امریکہ نے روس کے 27 سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے 30 جنوری تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونیوف نے میڈیا کو بتایا کہ 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ سے واپس روس جانے کا کہہ دیا گیا ہے جس کے بعد یہ سفارت کار اہل خانہ سمیت 30 جنوری چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے جس سے ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو ہمیں چھوڑ کر روس واپس چلے جائیں گے۔

’منی ٹریل دینے کا کہا جائے تو کہتے ہیں ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے‘چیئرمین نیب بھی کھل کر بول پڑے

چٹاگانگ ٹیسٹ: گیند پر تھوک لگانے پر امپائر کی حسن علی کو تنبیہ

’آج ملک بھر سے نو وزیراعظم، گو وزیراعظم کی صدائیں بلند ہورہی ہیں‘سراج الحق نے اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام دے دیا

FOLLOW US