Tuesday May 21, 2024

’منی ٹریل دینے کا کہا جائے تو کہتے ہیں ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے‘چیئرمین نیب بھی کھل کر بول پڑے

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو(نیب)کےچیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نےکہاہےکہ ٹھوس دستاویزی شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں قانون کے مطابق ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کررکھے ہیں جن کی موثر پیروی کی وجہ سے نیب کے خلاف ایک منظم اور مربوط پروپیگنڈا مہم جاری ہے، جو کرے گا وہ بھرے گا،نیب جب ان عناصرکو ملک کی لوٹی دولت کا حساب یا منی ٹریل دینے کا کہتا ہے تووہ منی ٹریل دینے کی بجائے کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے مگر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے گزشتہ چارسال میں 1194 ملزمان کو احتساب عدالتوں نے آئین،قانون اور نیب کی طرف سے جمع کروائے گئے ناقابل شواہدثبوتوں کی بنیاد پر سزائیں سنائی ہیں،وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ نیب پر تنقید سے نیب افسران کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے،نیب مزید موثر انداز سے قانون کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار جاری رکھے گا۔

’آج ملک بھر سے نو وزیراعظم، گو وزیراعظم کی صدائیں بلند ہورہی ہیں‘سراج الحق نے اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام دے دیا

انہوں نےکہاکہ نیب کاتعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے،نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں، نیب نےگزشتہ چارسال میں بڑی مچھلیوں کو نہ صرف بلایابلکہ ان سےملک کی لوٹی گئی رقم کابھی پوچھا،جن کو ماضی میں بلانابھی محال تھا۔چئیرمین نیب نےمیڈیاسےکہاکہ قومی احتساب بیورو سے متعلق کسی بھی خبر کو نشر یا چھاپنے سے پہلے قانون کے مطابق نیب کا موقف ترجمان نیب سے حاصل کریں۔

پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرا لی

سینئراینکراقرارالحسن نے ووٹوں کی خریداری کی ویڈیوکوجھوٹاقراردیدیا ایسے نکات اٹھادئیے جنہیں جان کرآپ بھی کہیں گے کچھ توبات ضرورہے

FOLLOW US