Wednesday January 22, 2025

آرمی چیف قمر جاویدباجوہ کے چھوٹے بیٹے کی بھی شادی ہو گئی ، تصویر سامنے آگئی

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے چھوٹے بیٹے کی بھی شادی ہو گئی ۔ سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر معروف ایونٹ آرگنائزر قاسم یار ٹوانہ نے اس تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرمی چیف دولہا دلہن اور اہل خانہ کے ساتھ سٹیج پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ تقریب میں دولہا نے گہر ے رنگ کا پینٹ کوٹ جبکہ دلہن نے ہلکے رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے ۔اس تصویر کے ساتھ قاسم یار ٹوانہ نے پیغام لکھا کہ آرمی چیف کے چھوٹے صاحبزادے کے ولیمے کی پلاننگ اور مینجمنٹ کرنا میرے لیے باعث فخر ہے ،یہ تقریب بہت شاندار تھی ۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کے بڑے بیٹے کی شادی 2018میں ہوئی تھی جس میں صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے مختلف رہنماﺅں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی تھی۔

شہباز شریف کیخلاف شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس , بینکنگ کورٹ کی ایف آئی اے کو چالان جمع کرانے کی آخری مہلت

اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ اعلان، انوشکا شرما کا دل بھی ٹوٹ گیا

وفاقی دارالحکومت میں پانی کی کمی ، وفاقی وزیراسدعمر نے سنگین خدشے کا اظہار کردیا

FOLLOW US