Wednesday January 22, 2025

ٹی 20 میں چاروں میڈن اوور، عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا

سینٹ جورج: کینیڈا کے سعد بن ظفر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں چاروں اوور میڈن کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ امریکا کوالیفائر میں پاناما کے خلاف میچ میں سعد نے اپنے کوٹے کی تمام 24 بالز پر ایک بھی رن نہیں بننے دیا، اس دوران انھوں نے 2 وکٹیں بھی لیں جبکہ ان کے ا?خری اوور کی پہلی گیند پر ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا۔کینیڈا نے اس مقابلے میں 208 رنز سے کامیابی حاصل کی، 35 سالہ سعد بن ظفر سے قبل کفایتی بولنگ کا ریکارڈ کویت کے محمد اسلم کے پاس تھا جنھوں نے سعودی عرب کے خلاف فروری 2020 میں 3 رنز کے عوض 2 وکٹیں لی تھیں۔

شہباز شریف کیخلاف شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس , بینکنگ کورٹ کی ایف آئی اے کو چالان جمع کرانے کی آخری مہلت

اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ اعلان، انوشکا شرما کا دل بھی ٹوٹ گیا

عمران خان کو وارننگ کرتا ہوں آپ کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا، بلاول بھٹو

FOLLOW US