Wednesday January 22, 2025

چینی کی قیمت میں تیزی سے کمی آنا شروع ر یٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک ہی روز میں 25 روپے کی بڑی کمی

کراچی : ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک ہی روز میں 25 روپے کی بڑی کمی، کراچی کی مارکیٹس میں فی کلو چینی کی قیمت 150 سے کم ہو کر 125 روپے کی سطح پر آگئی، ہول سیل قیمت 23 روپے کی کمی سے 117 روپے کی سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑے پیمانے پر شروع کیے گئے کریک ڈاون کے بعد مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی ریٹیل مارکیٹ میں ایک ہی دن میں چینی کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 150 روپے کی سطح سے کم ہو کر 125 روپے پر آگئی ہے۔ ریٹیل مارکیٹ کے علاوہ ہول سیل مارکیٹ میں بھی 3 دن کے دوران چینی کی قیمت میں 23 روپے کی کمی ہوئی، جس سے فی کلو قیمت 117 روپے کی سطح پر آگئی۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ریٹیل اور ہول سیل دونوں مارکیٹس میں چینی کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔

“ہم تھکے ہوئے تھے، آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں زیادہ وقفہ ہونا چاہیے تھا” انڈین ہیڈ کوچ روی شاستری نے شکست کی وجہ بتادی

دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ میں مقررہ وقت پر کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سندھ میں 15 اکتوبر تک شوگر ملز چل جاتی ہیں، سندھ میں 15 اکتوبر کو جو شوگر ملیں چلنی چاہئیں وہ ابھی تک کیوں نہیں چلیں؟ کسانوں کا ایک ہی خریدار ہے وہ شوگر ملز ہیں، رواں سال ایک بار پھر سندھ حکومت گنے کی کرشنگ میں تاخیر کررہی ہے، گزشتہ سال بھی سندھ حکومت نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کی تھی۔ سندھ حکومت شوگر ملز کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے چینی کی قیمت میں اضافہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چینی کی قیمت کم کرنے میں کردار ادا کرے، بوائلر چلا کر بند کرنے والی شوگر ملز کے نام ہمارے پاس موجود ہیں، رواں سال گنے کی بھرپور فصل ہوئی ہے، سندھ حکومت نے گزشتہ سال گندم ریلیز میں تاخیر کی۔ حماد اظہر نے کہا کہ ہمیشہ آٹے کی قیمت سندھ میں زیادہ اور پنجاب میں کم ہوتی ہے، حماد اظہر نے سندھ حکومت پر شوگر ملز کے ساتھ گٹھ جوڑ کا الزام لگایا اور کہا کہ گٹھ جوڑ سے ہمیشہ قیمت بڑھائی جاتی ہے اور کمیشن لیا جاتا ہے۔

2 ماہ میں عالمی جنگ شروع ہونے والی ہے،شروعات پاکستان سے ہو گی،فیصل رضاعابدی

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش ضرور کریں مگر عوام کو تکلیف نہ دیں، سندھ میں 15 نومبر تک شوگر ملز نہ چلیں تو قانون حرکت میں آئےگا۔ ایک لاکھ ٹن درآمدی چینی آگئی ہے، چینی 90 روپے کلو ملے گی۔ جبکہ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں قابو میں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ گنے کی ریکارڈ فصل آرہی ہے جس سے چینی سستی ہوگی۔ عالمی منڈی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بڑھنے والی قیمتوں پر ہمارا اختیار نہیں۔

جن کی تنخواہ 30 ہزار سے کم ہے وہ آٹا، گھی ، تیل اب سستے داموں خرید سکیں گے ۔ وزیر اعظم نے اعلان کر دیا

FOLLOW US