Sunday January 19, 2025

ایف35طیاروں کی ڈیل میں ناکامی ، ترکی ایف16 خریدنے کے لیے کوشاں

انقرہ: باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکی نے امریکا کو 40 ایف16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی درخواست دی ہے۔ یہ طیارے لاک ہیڈ مارٹن کمپنی تیار کرتی ہے۔ علاوہ ازیں خریداری کی درخواست میں دیگر لوازمات کو بھی شامل کیا گیا تا کہ ترکی کے پاس دیگر لڑاکا طیاروں کو جدید بنایا جا سکے۔ ترکی کی جانب سے یہ اقدام امریکا سے ایف-35 لڑاکا طیاروں کی خریداری میں ناکامی کے بعد سامنے آیا ۔ طیاروں کی خریداری کا یہ سمجھوتا اربوں ڈالر مالیت کا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ یہ ڈیل امریکی وزارت خارجہ اور اسی طرح کانگریس کی منظوری کی منتظر ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت کی پالیسی یہ ہے کہ کانگریس کو سرکاری طور پر نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل کسی بھی مجوزہ دفاعی فروخت کی تصدیق یا اس پر تبصرہ نہیں کیا جاتا۔ترکی میں امریکی سفارت خانے نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

شدید بارشیں یا جسم جھلسا دینےوالی گرمی۔ آج ملک میں موسم کیسا رہے گا۔ بڑی پیشگوئی

جرمنی، کولون شہر میں اذان کی اجازت دے دی گئی

یا اللہ رحم ۔بلوچستان میں دوبارہ شدید زلزلہ ۔ ہر طرف خوف ۔ اب تک کتنی ہلاکتیں ہوچکی ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

FOLLOW US