Monday January 20, 2025

یا اللہ رحم ۔بلوچستان میں دوبارہ شدید زلزلہ ۔ ہر طرف خوف ۔ اب تک کتنی ہلاکتیں ہوچکی ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

سبی : بلوچستان میں دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے، ضلع سبی اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے تباہ کن زلزلے کے بعد جمعہ کی رات کو بلوچستان کے کئی علاقے دوبارہ زلزلے سے لرز گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی اور دیگر کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔اس دوران شہری مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے حوالے سے تفصیلات انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ہرنامی میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ضلع ہرنائی کے علاوہ کوئٹہ، سبی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن،

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

زیارت اور ژوب سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔ پہلے زلزلے کے بعد گزشتہ روز بلوچستان میں آفٹس شاکس آنے کا سلسلہ بھی جاری رہا تھا۔ جبکہ جمعہ کے روز گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئے۔شہری زلزلے سے متاثرہ اپنے مکانات اور دکانوں کی مرمت کرنے اور گرے ہوئے ملبے اٹھانے میں مصروف ہیں، کئی متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔زلزلے کے بعد شہری متاثرہ مکانات اور دکانوں کی مرمت کرتے اور جن کے گھر مکمل گر گئے وہ ملبہ اٹھانے میں مصروف دکھائی دیئے۔بعض علاقوں میں زلزلہ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے ابھی تک امداد نہیں ملی ہے۔

گریٹر اقبال میں دست درازی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کی درخواست پر ریمبو کو گرفتار کرلیا گیا

FOLLOW US