Monday November 25, 2024

‘ممی سو رہی ہیں’، کم سن بچیاں مردہ ماں کے ساتھ کئی دن بیٹھی رہیں، ہرآنکھ نم

پیرس : فرانس میں ماں کے انتقال سے بے خبر دو معصوم کم سن بچیاں کئی روز تک سمجھتی رہیں کہ ان کی والدہ سو رہی ہیں، یہ دل سوز واقعہ فرانس کے شہر رینس میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں خاتون اچانک چل بسیں، خاتون کی دو بیٹیاں’جن کی عمر 5 اور 7 سال ہے’ یہی سمجھتی رہیں کہ ان کی والدہ سورہی ہیں۔ جیونیوز کے مطابق بچیوں کے بغیر اطلاع کے طویل غیرحاضری پر سکول کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی، جب پولیس گھر پر پہنچی تو بچیوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ ‘خاموش رہو، امی سورہی ہیں’،تاہم پولیس اہلکار اصرار کرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت طبعی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ 31 سالہ خاتون کا آبائی تعلق افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے تھا۔

پاناما پیپرز کے بعد پنڈوراپیپرزشائع کرنے کا اعلان، پنڈورا پیپرز تحقیقات میں کونسے دو پاکستانی صحافیوں نے بھی حصہ لیا؟ دنیا بھر میں ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی

دونوں بچیوں کو ابتدائی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے طبی معائنے کے بعد انہیں بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے میں منتقل کردیا گیا، فی الحال تحقیقات میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون کی موت کو کتنا عرصہ گزرا تھا، واقعے کے مجرمانہ پہلو پر تفتیش نہیں کی جارہی، چند دن انتظار کررہے ہیں پھر بچیوں سے بیان لینے کی کوشش کریں گے۔

ثانیہ مرزا شادی کے بعد موٹی ہو گئی تھی لیکن انہوں نے پھر اپنا وزن کم کرلیا اور اب وہ پتلی کمر میں کافی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں

71 ہزارگھروں میں ڈینگی لاروا کے ثبوت مل چکے لیکن سب سے زیادہ خطرہ کس شہر میں ہے؟ صوبائی وزیر صحت نے خبردار کردیا

FOLLOW US