Monday November 25, 2024

خلیجی ممالک کی پہلی موسیقی کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی

ریاض : خلیجی ممالک کی پہلی موسیقی کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی ، جی سی سی کی پہلی موسیقی کانفرنس 13 سے 15 دسمبر تک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگی ، رکن ممالک کے موسیقار ، گلوکار ، فنکار اور ماہرین شرکت کریں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 روزہ ایونٹ کا اہتمام مملکت کی ایک نئی میڈیا اور میوزک کمپنی ایم ڈی ایل بی ایسٹکر کی جانب سے کیا جارہا ہے جس میں خلیج تعاون کونسل کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھی ماہرین اور مندوبین شرکت کریں گے ، اس ایونٹ کو ’ایکس پی‘ کا نام دیا گیا ہے اس دوران نا صرف محافل موسیقی کا انعقاد کیا جائے گا بلکہ ورکشاپس ، پینل مباحثے اور گول میزکانفرنسز بھی ہوں گی۔

شادی کے 10 سال بعد بیوی نے مجھے پیسے کی خاطر چھوڑ دیا ۔ ایسے جوڑے کی کہانی جن کی طلاق کی وجہ نے سب کو حیران کردیا

ایونٹ کے حوالے سے منتظمین نے کہا ہے کہ ریاض شہر کے نواح میں موسیقی کی نمائش کی جائے گی جس میں زائرین کو نئی آوازوں ، نیٹ ورک اور تازہ صلاحیتوں کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا کیوں کہ کانفرنس کا مقصد ایسے فنکاروں ، کاروباری افراد ، تخلیق کاروں اور پالیسی سازوں سمیت موسیقی کی صنعت سے وابستہ تمام افراد کومواقع مہیا کرنا ہے جوکہ خطے کی موسیقی کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔

کسی کی ویڈیو لیک کرنا گناہ ہے، اسلام گناہ پر پردہ ڈالنے کا پیغام دیتا ہے مجھے خاتون پارلیمنٹیرین اور مرد پارلیمنٹیرین کی انتہائی نازیبا ویڈیوز بھیجی گئی۔معروف صحافی

عرب میڈیا کے مطابق ایم ڈی ایل بی ایسٹ کے سی ای او رمضان الحراتانی نے کہا کہ ایکس پی کی خطے میں یہ پہلی کانفرنس ہے اور مشرق اوسط میں موسیقی کی ترقی پذیر صنعت کی بنیاد کے طور پر کام کرے گی۔ اس تقریب کا مقصد ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا، اس ضمن میں پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور ابھرتے ہوئے موسیقاروں کے لیے مواقع کے امکانات کا جائزہ لیناہے ، جس کے لیے سعودیہ میں موسیقی کے شعبے کو آگے بڑھانے اور اس ضمن میں پالیسیوں کی تشکیل کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی موسیقی کی صنعت سے وابستہ ایگزیکٹوز اور فنکاروں کو تقریب میں مقررین اور مندوبین کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

’شہباز شریف کو 6 مہینے میں 25 سال قید کی سزا ہو جائے گی‘ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

FOLLOW US