Sunday January 19, 2025

کسی کی ویڈیو لیک کرنا گناہ ہے، اسلام گناہ پر پردہ ڈالنے کا پیغام دیتا ہے مجھے خاتون پارلیمنٹیرین اور مرد پارلیمنٹیرین کی انتہائی نازیبا ویڈیوز بھیجی گئی۔معروف صحافی

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے سینیر صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ جس بھی شخص نے ویڈیو اپلوڈ کی اور پھر لیک کی یہ بہت گناہ کا کام ہے۔کیونکہ ہمار دین کہتا ہے کہ اگر کسی کا کوئی گناہ چھپا ہوا ہے تو آپ اس پر پردہ رکھیں۔میری اس متعلق مفتی منیب الرحمن سے بات ہوئی تو وہ بھی اس حوالے حدیث کا مفہوم بتا رہے تھے جس کے مطابق جب کوئی مومن کس کے گناہ کا پردہ رکھے گا تو قیامت کے دن اللہ اس شخص کے گناہ پر پردہ ڈالے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے معاملات جب سامنے آئیں تو مختلف باتیں کی جاتی ہیں ، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ خواتین خود آتی ہیں اور اس طرح کی ویڈیوز بنا لیتی ہیں، بعض اوقات لوگوں کو ٹریپ کرکے بھی ایسی ویڈیوز ریکارڈ کر لی جاتی ہیں اور پھر وقت آنے پر انہیں سامنے لایا جاتا ہے، لیکن یہ بہت افسوسناک ہے، ہمیں لوگوں کے گناہوں پر پردہ ڈالنا چاہیے تاکہ اللہ ہمارے گناہوں پر پردہ ڈالے۔

’شہباز شریف کو 6 مہینے میں 25 سال قید کی سزا ہو جائے گی‘ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

ایک بات بہت افسوس کی ہے کہ بہت سارے لوگ دوسری شادی نہیں کریں گے لیکن خواتین کے ساتھ ان کے تعلقات ہوتے ہیں۔مجھے نہیں معلوم کے محمد زبیر کی ویڈیو اصلی ہے یا نقلی لیکن میرے خیال سے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ویسے تو دنیا بھر میں ویڈیوز لیک ہوتی ہیں،میڈیا کا بھی اس میں بہت بڑا ہاتھ ہیں، کیونکہ اس طرح کے معاملات سے ریٹنگ ملتی ہے اور بہت پیسہ بنایا جاتا ہے ، میں ایسی صحافت کے حق میں نہیں ہوں۔ ہمارے کئی سیاستدانوں سے متعلق مختلف باتیں مشہور ہیں۔لیکن ایسے ایسے لوگوں کو منتخب کیا جاتا ہے جنہیں اقتدار میں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ انصار عباسی نے مزید کہا کہ مجھے ایک بار خاتون پارلیمنٹیرین اور مرد پارلیمنٹریرین کی انتہائی غیر اخلاقی ویڈیوز دکھائی گئی اور میں وہ دیکھ کر ڈر گیا اور میں نے وہ ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی تاکہ میرے وجہ سے یہ ویڈیو آگے نہ جا پائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ایسا قانون ہونا چاہئیے کہ اچھے کردار کے لوگوں کو حکومت میں آنا چاہئیے

’مریم مقبول تو ہیں لیکن الیکشن نہیں جیت سکتیں ‘ سہیل وڑائچ کا حیران کن دعویٰ

وزیر اعظم کا دورہ کراچی، وی وی آئی پی پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند، عوام خوار، ویڈیو سامنے آگئی

FOLLOW US