Sunday January 19, 2025

شادی کے 10 سال بعد بیوی نے مجھے پیسے کی خاطر چھوڑ دیا ۔ ایسے جوڑے کی کہانی جن کی طلاق کی وجہ نے سب کو حیران کردیا

محبت اور دوستی کے بغیر زندگی نہیں گزرتی اور پھر جب دوست سے ہی محبت ہو جائے تو زندگی بھر کا ساتھ تھامنے کے دعوے اور وعدے کرنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے یوں دوستی شادی کے بندھن میں بدل جاتی ہے، پھر کئی نئے دور سے انسان گزرتا ہے، کہیں تلخ تو کہیں میٹھی یادیں جڑ جاتی ہیں۔ مل جل کر کام کاج بھی کرتے ہیں، مشکلات سے بھی گزرتے ہیں، نصیب میں ساتھ رہنا ہوتا ہے تو مشکلوں کو پار کرتے چلتے ہیں، لیکن جب نصیب ساتھ نہ دے تو راہیں جدا ہو جاتی ہیں۔ایسا ہی کچھ معروف یوٹیوبر اور انفلوئنسر حسام احمد اعوان کے ساتھ معاملہ پیش آیا ہے، ان کی پسند کی شادی ہوئی تھی شُمائلہ سے، دونوں 10 سال تک ایک

کسی کی ویڈیو لیک کرنا گناہ ہے، اسلام گناہ پر پردہ ڈالنے کا پیغام دیتا ہے مجھے خاتون پارلیمنٹیرین اور مرد پارلیمنٹیرین کی انتہائی نازیبا ویڈیوز بھیجی گئی۔معروف صحافی

دوسرے کے ساتھ رہے ان کی 6 سال کی ایک بیٹی حُسنہٰ بنتِ حسام بھی ہے۔ لیکن 10 سال بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ کچھ ماہ قبل شمائلہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی حسام کا نام ہٹا لیا تھا، البتہ یوٹیوب سے ان کا نام نہ ہٹایا تھا، جس پر لوگوں کو تشویش بھی تھی مگر کسی نے دھیان نہ دیا، لیکن اب دونوں نے کھل کر اپنے انسٹاگرام پوسٹ اور سٹوریز سے یہ واضح کردیا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔حسام نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹ میں کیپشن میں کچھ اس طرح کی باتیں کی ہیں کہ: ” کوئی دھوکہ کرے، مگر کسی کا دل نہ توڑے، موت آ جائے مگر دل کسی پر نہ آئے، شمائلہ نے میترا نام انسٹاگرام سے ہٹادیا تو یوٹیوب سے کیوں نہ ہٹایا، شہرت ملی تو مجھے ہی چھوڑ دیا، انہوں نے بلواسطہ یہ بھی کہہ ڈالا کہ بیوی نے مجھے پیسوں کی خاطر چھوڑ دیا، اپنی بچی کے لئے نئی زندگی جینے کے سفر پر گامزن ہوں، زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے مگر زندگی سے بہت کچھ سبق حاصل کر لیا ہے۔ جب لوگ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں پر شکرگزار ہونا چھوڑ دیں تو پھر ان کی تباہی شروع ہو جاتی ہے۔ حسام کے پوسٹ پر ہزاروں مداح ان کے حق میں کمنٹس کر رہے ہیں وہیں شمائلہ نے بھی کچھ پوسٹ کی ہیں جن میں وہ شاعری لکھتے ہوئے کہتی ہیں کہ: زندگی میں اچھی بھلی چیزیں موجود ہیں، لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ کیوں لوگ جنگیں لڑتے ہیں، نفرتوں کے بیج بوتے ہیں، کیوں انسان ایک دوسرے کو ناپسند کرتے ہیں جبکہ پرندے تو ہر گز ایسے نہیں کرتے وہ اپنے ساتھیوں کو مشکلوں سے نکالتے ہیں۔حسام کے حامی مداح شمائلہ کے حالیہ پوسٹ میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ:

’شہباز شریف کو 6 مہینے میں 25 سال قید کی سزا ہو جائے گی‘ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

یہ کیسی دوغلی عورت ہے، اس نے اسلام کی خاطر حجاب نہیں کیا بلکہ پیسوں کی خاطر، حسام بھائی کی شہرت حاصل کرنے کی خاطر اس نے حجاب پہن کر ان کا ساتھ دیا، ان کے ساتھ رہی، وی لاگز بھی ان کی کاپی کرکے بنائے، پیسے کمائے اب جب اس کا بزنس چل گیا تو یہ بھول گئی حجاب کو، بھول گئی اسلام کو، کم از کم اپنی بیٹی کے بارے میں تو سوچ لیتی۔ حسام نے تو اپنے والدین تک کو اس لڑکی کی وجہ سے چھوڑا لیکن اسی لڑکی نے اس کو چھوڑ دیا۔ وہیں شمائلہ کے حامی مداح لکھتے ہیں کہ: ” حسام بھائی جتنے شریف دکھتے ہیں، اتنے وہ ہیں نہیں، جو بھی ہے لوگوں کی اپنی ذاتی زندگی ہے وہ یوں کیسے اپنی بیوی کی باتوں کو سوشل میڈیا پر لوگوں کو بتا رہے ہیں اور ان کے ذریعے اس عورت کو ذلیل کروا رہے ہیں، ایک صارف نے تو یہ بھی کہا کہ اگر میرا شوہر ایسا ہوگا تو میں تو کبھی اس کو برداشت نہیں کروں گی کیونکہ پھر اس کا مقصد یہ ہوگا کہ وہ کبھی بھی میری عزت ہی نہیں کرتا ہوگا، اب حسام کا اسلام کہاں گیا جو اس کو عزت کرنا سکھاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ موذی مرض میں مبتلا، مداحوں کے لیے افسوسنا ک خبر آگئی

FOLLOW US