Monday January 20, 2025

جمائما خان نے پاکستانی رکشے کو تلاش کر لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما خان نے پاکستانی رکشے کو تلاش کر لیا۔ جمائما خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستانی رکشہ ملنے کے بعد کی تصاویر شیئر کر دیں جس کی انہیں تلاش تھی۔ انہوں نے اپنی شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیو پر لکھا کہ کورونا کے دور میں فلم سازی کا جادو۔ واضح رہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو لندن میں پاکستان اسٹائل کے رکشے کی تلاش تھی جسے تلاش کرنے میں وہ کامیاب ہو گئیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہمیں لندن میں فلم کے لیے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی ضرورت ہے۔ رکشہ اگلے ہفتے منگل اور جمعہ کو چاہیے، کیا کوئی کسی کو جانتا ہے جس کے پاس(رکشہ) ہے؟

نوازشریف کی جائیدادنیلامی کیلئے ا شتہارجاری کرنے کی اجازت

جواب میں ایک پاکستانی صارف احتشام الحق نے ان کے مطلوبہ رکشے سے متعلق معلومات دیں جس کے جواب میں جمائما نے ان سے رابطے کے لیے کہا تھا۔ واضح رہے کہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے۔ ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’ یہ دل میرا‘ میں اداکاری کی جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہو گا۔

شہرقائد کراچی والوں کے لئے خوشخبری، سی پیک کے تحت بڑے اقتصادی منصوبے کا آغاز

عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کی پاکستان میں لینڈنگ۔ لیجنڈ اداکار کب روانہ ہوں گی۔ مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

FOLLOW US