Monday January 20, 2025

نوازشریف کی جائیدادنیلامی کیلئے ا شتہارجاری کرنے کی اجازت

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کے لئے باقاعدہ اشتہار جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق نوازشریف کے نام رائےونڈمیں 2زرعی اراضی ہیں جبکہ کینٹ میں 135اپرمال کمرشل جائیدادبھی شامل ہے۔ جائیدادکی نیلامی کے اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے اجازت طلب کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے آٹھ ملین پاونڈ کی برآمدگی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیرا عظم کے نام پر موجود تمام جائیدادوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہرقائد کراچی والوں کے لئے خوشخبری، سی پیک کے تحت بڑے اقتصادی منصوبے کا آغاز

چینی کار بنانے والی کمپنی ’ایم جی ‘کے عملے پر خریدار کو حبس بے جا میں رکھ کر قتل کرنے کا الزام

اسلام آباد میں جلسے جلوس، مجالس اور وال چاکنگ پر پابندی عائد دفعہ 144نافذ.پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری

FOLLOW US