Sunday January 19, 2025

وزیراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بےخوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنےکا مشورہ عمران خان کی کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق اہم ٹپس

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بے خوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا، وزیراعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں، پاکستان میں بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ سمیت کرکٹ کے امور پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بے خوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا، وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق بھی ٹپس دیں۔

ٹیکس چوری کرنے والوں کی سمیں بلاک کردی جائے گی ۔۔ چیئرمین ایف بی آر

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں، پاکستان میں بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی، موجودہ حالات میں بہترین پرفارمنس سے جواب دینا ضروری ہے، پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کا بہت جذبہ بڑھایا، عمران خان نے ٹیم سے کہا کہ آپ میں صلاحیت ہے، وزیراعظم عمران خان نے ٹیم سے کہا کہ پیسے کا لالچ نہیں کرنا ،ضمیر کا سودا نہیں کرنا، وزیراعظم نے ٹیم سے کہا کہ نہ ڈرنا ہے اور نہ گھبرانا ہے، پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہماری انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی ٹاپ ایجنسی ہے، میرٹ پر فیصلے کیے جائیں تو بہترین ٹیم سامنے آتی ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم سے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے،وزیراعظم نے ٹیم سے کہا کہ اپنی پوری کارکردگی دکھائیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بہت سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، پی سی بی میں بہت سی اسٹرکچر تبدیلیاں بھی ہوں گی۔

پاک فضائیہ کا طیارہ مردان میں گر کر تباہ ، پائلٹ شہید پائلٹ نے بہادری کا مظاہرہ کیا ، پائلٹ جان کی پرواہ کیے بغیر طیارے کو آبادی سے دورلے گئے

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے بہت ستایا ہے۔ حکومت کے وعدے وفا ہونے کی منتظر صائمہ حکومت پر پھٹ پڑی

FOLLOW US