Sunday January 19, 2025

6 شدت کا زلزلہ ، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

میلبرن : آسٹریلیا کے علاقے وکٹوریہ میں 6 شدت کے زلزلے نے علاقے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا مگر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز میلبورن سے تقریباً 180 کلو میٹر شمال مشرق میں مانس فیلڈ میں تھا جبکہ زلزلہ آسٹریلوی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 15 منٹ پر آیا۔ زلزلے کے جھٹکے پورے میلبورن اور سڈنی اور کینبرا تک محسوس کیے گئے۔ جیو سائنس آسٹریلیا کی جانب سے اپنے آفیشل ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی جن میں میلبورن کے اندرونی شہر جس میں چیپل سٹریٹ اور جنوبی یارا میں عمارتوں کو نقصان کا بتایا گیا ، ساتھ ہی بتایا گیا کہ زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ نہیں ہے ۔

پاکستان نے انگلینڈ کی کرکٹ بچائی، ہم ان کا قرض اتارنے میں ناکام رہے، سابق انگلش کپتان بھی بول پڑے

حکومت نے اعلان کر دیا۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

’فلسطینی ریاست کا قیام امن کیلئے ضروری، سرد جنگ نہیں چاہتے‘ جوبائیڈن کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

FOLLOW US