Sunday January 19, 2025

پاکستان نے انگلینڈ کی کرکٹ بچائی، ہم ان کا قرض اتارنے میں ناکام رہے، سابق انگلش کپتان بھی بول پڑے

لندن : پاکستان کے ساتھ سیریز منسوخ کرنے پر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل اتھرٹن اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے کہا کہ کوویڈ کی پھوٹتی وباء کے باوجود پاکستان یہاں آکر کرکٹ کھیلا ، ہم پاکستان کا قرض اتارنے میں ناکام ہو گئے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق مائیکل اتھرٹن نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر اپنے ہی بورڈ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کا فیصلہ انتہائی غلط ہے ، پاکستان کا بڑی ٹیموں کی میزبانی کا خواب توڑ دیا۔ مائیکل اتھرٹن نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) نے کوویڈ 19 کو تھکاوٹ کی وجہ بتاتے ہوئے دورہ منسوخ تو کر دیامگر یہ بھول گئے کہ جب انگلینڈ میں کورونا کی وباء ہ پھوٹ رہی تھی اور انگلینڈ اموات کی شرح میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر تھا

حکومت نے اعلان کر دیا۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

تو بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم یہاں کھیلنے کیلئے آئی تھی ۔ پاکستان نے اس کھیل کو انگلینڈ میں ہونے والی مالی تباہی سے بچایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر دورے کو منسوخ کرنا سمجھ آتا ہے مگر کوویڈ کی تھکاوٹ کو بہانہ بنانا انتہائی غلط ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پہلے ہی انگلینڈ کے دورے سے دستبرداری پر انگلینڈ سے سبق سیکھنے کی بات کر چکے ہیں ۔

’فلسطینی ریاست کا قیام امن کیلئے ضروری، سرد جنگ نہیں چاہتے‘ جوبائیڈن کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

پاکستان میں نابینا ، ضعیف اور بوڑھے افراد کے لئے اسمارٹ جوتا تیار کرلیا۔

FOLLOW US