Sunday January 19, 2025

’فلسطینی ریاست کا قیام امن کیلئے ضروری، سرد جنگ نہیں چاہتے‘ جوبائیڈن کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

نیو یارک : امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ محفوظ اسرائیل کیلئے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ سفارتکاری کا نیا دور شروع کرے گا، امریکہ کوئی نئی سرد جنگ نہیں چاہتا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بطور صدر اپنے پہلے خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ ایک خود مختار اور جمہوری فلسطینی ریاست کا قایم اسرائیل کے مستقبل کو محفوظ کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ ہمیں مشرقِ وسطیٰ کے تمام لوگوں کیلئے امن اور سیکیورٹی والا مستقبل تشکیل دینا ہوگا، امریکہ کے اسرائیل کی سلامتی کیلئے عزم پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا، ہم آزاد یہودی ریاست کے قیام کے حامی ہیں۔

صرف وقتی طور پر حجاب پہننا درست نہیں تھا ۔ اقرار الحسن کا کرن ناز کے حجاب پہننے پر تنقید

بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیوں سے ہوشیار رہو: ڈیرن سیمی ان بھیڑیوں کو کھانا کھلانے کے باوجود یہ سوتے میں آپ کو کھا جائیں گے

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بطور جمہوری یہودی ریاست مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ دو ریاستی حل کیا جائے، ہم اس مقصد سے بہت دور ہیں لیکن ہمیں بہتری کی امید نہیں چھوڑنی چاہیے۔ جوبائیڈن نے چین کا نام لیے بغیر بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذکر کیا اور کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایک نئی سرد جنگ شروع ہو یا دنیا بلاکس میں تقسیم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اپنے لوگوں کی بھلائی کرنی ہے تو پھر باقی دنیا کے ساتھ گہرے تعلقات رکھنے ہوں گے، ہم نے افغانستان میں 20 سالہ تنازعے کو ختم کیا ہے۔ اس بے نتیجہ جنگ کے خاتمے کے ساتھ ہم سفارتکاری کا دور شروع کرنے جا رہے ہیں جو دنیا بھر کے لوگوں کو سرمایہ کاری کے ذریعے اوپر اٹھائے گی۔

پاکستان میں نابینا ، ضعیف اور بوڑھے افراد کے لئے اسمارٹ جوتا تیار کرلیا۔

FOLLOW US