Sunday January 19, 2025

امریکہ کی 9 خواتین بائیکرز کی خیبرپختونخواہ کی سیر امریکی خواتین بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا

پشاور : امریکہ کی 9 خواتین بائیکرز نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہے۔ محمود خان نے کہا کہ سیاح خیبرپختون خوا آئیں اور قدرتی حسن سے مالا مال مقامات کی سیر کریں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی بہانہ بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا لیکن غیرملکی بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا۔ امریکی خواتین بائیکرز نے خیبرپختونخواہ کی سیر کر کے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ۔ پاکستانی اور غیر ملکی بائیکرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں 9 انٹرنیشنل خواتین بائیکرز اور پاکستانی ٹیم ممبرز نے حکومت خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا ۔

گریٹر اقبال پارک واقعہ:نابالغ بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے

پاکستان مخالف بین الاقوامی ایجنڈوں کے لیے کھیلوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں،شیخ رشید احمد

انہوں نے خیبر پختونخوا کی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی۔ 9 امریکی خواتین سیاحوں نے موٹر سائیکل پر خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کا روڈ ٹرپ مکمل کرلیا۔ خواتین بائیکرز نے خیبر پختونخواہ کی خوبصورت وادیوں کی بھی دل کھول کر تعریف کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ ہوگئی تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے حوالے سے نیوزی لیںڈ کی حکومت اور کرکٹ بورڈ کو سکیورٹی کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو سکیورٹی کے فول پروف ہونے کے حوالے سے یقین دہانی کروائی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ کرکے انہیں بتایا تھا کہ ہماری سکیورٹی انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کی سکیورٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود بھی ئہ سیریز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر منسوخ کر دی گئی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کو بڑا چھکا، لیگی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

FOLLOW US