Sunday January 19, 2025

مسلم لیگ (ن) کو بڑا چھکا، لیگی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اظہر عباس چانڈیا نے چوک سرور شہید میں کارنر میٹنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے اعلان کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔جس میں وہ بتاتے ہیں کہ میں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور اب پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔میری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے کئی ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں اور ان کی ہدایت پر حلقے میں کام بھی ہو رہا ہے۔

نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کر دیا لیکن بین الاقوامی کرکٹرز پاکستان کے حق میں کھڑا ہونا شروع، ڈیوڈ ویزہ نے پیغام جاری کر دیا

اظہر عباس چانڈیا 2018ء میں پی پی 269 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہو ئے تھے۔ واضح رہے کہ 03 مئی2021 کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی۔ پی پی 269 سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا۔ مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی جانب وسائل کا رخ پہلی بار موڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور سیکرٹریٹ کی عمارت کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال کر ایمبر لسٹ میں شامل کر دیا مسافروں کو 10 روز تک گھر میں قرنطینہ کرنا ہو گا

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانو ںنے جنوبی پنجاب کے عوام کو صرف کھوکھلے نعروں سے بہلایا۔کھوکھلے نعروں سے بہلانے والوں کو عوام نے عام انتخابات میں آئینہ دکھایا۔ہماری حکومت ہر وعدے کو پورا کر رہی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور مسائل حل کئے ہیں۔آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے۔

بجلی بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ۔ نان فائلر کے ماہانہ ۱۰ ہزار تک کے بل پر ۱۰ فیضد اور ۷۵ہزار سے زائد بل پر ۳۵فیضد ٹیکس لاگو وہوگا

FOLLOW US