Sunday January 19, 2025

پاکستان مخالف بین الاقوامی ایجنڈوں کے لیے کھیلوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں،شیخ رشید احمد

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا سیکیورٹی کی بنا پر پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا بے بنیاد ہے، پاکستان مخالف بین الاقوامی ایجنڈوں کے لیے کھیلوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے لئے نیٹو ، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)اور ورلڈ بینک نے پاکستان کو ترجیح د ی جبکہ کابل میں غیرملکی سفارتخانوں کے عملے نے بھی پاکستان کے راستے انخلا کومحفوظ سمجھااور ہم نے اسلا م آباد کے ہوٹلوں میں ان غیرملکیوں کی میزبانی کی۔ پاکستان مخالف بین الاقوامی ایجنڈوں کے لیے کھیلوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں۔ قبل ازیں اپنے ایک بیا ن میں وزیر داخلہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم آج شام 6 بجے چارٹر طیارے سے روانہ ہو گی جبکہ پوری ٹیم کے کورونا ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات نے تحریک انصاف کی سیاست زندہ درگور کردی ہے.شہبازشریف

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر پی سی بی کو ایک سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان

مسلم لیگ (ن) کو بڑا چھکا، لیگی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

FOLLOW US