Thursday May 16, 2024

کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم تھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کرکٹ ٹیم کے فیصلے کی حمایت کردیا

آکلینڈ : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کرکٹ ٹیم کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےجیسینڈا آرڈن سے ٹیلیفون پر بات کی تھی۔ عمران خان نے یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی میسر ہے اور PCB کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سکیورٹی نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے،

اطلاع ملی ہے کہ انگلینڈ ٹیم بھی نیوزی لینڈ کا طرزعمل اپنانے پر غور کررہی ہے، شیخ رشید

تاہم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی‘۔ خیال رہے کہ پاکستان میں 18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی۔ نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر شاہد آفریدی بھی سیخ پا ، تھریٹ کو دھوکہ قرار دے دیا

پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر اور معروف کمنٹیٹر نے معافی مانگ لی

FOLLOW US