Thursday May 16, 2024

اطلاع ملی ہے کہ انگلینڈ ٹیم بھی نیوزی لینڈ کا طرزعمل اپنانے پر غور کررہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ انگلینڈ ٹیم بھی انہی باتوں پر غور کررہی ہے، انگلینڈ ٹیم جو بھی فیصلہ کرے گی ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، انگلینڈ ٹیم کیلئے زبردست سکیورٹی انتظامات کیے ہیں، پاکستانی اداروں کو کوئی سکیورٹی تھریٹ موصول نہیں ہوا۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مکمل طور پر سیکیورٹی فراہم کی، ہماری پولیس، افواج سمیت کسی ادارے کے پاس کوئی تھریٹ نہیں، ہم نے نیوزی لینڈ کو بغیر تماشائی میچز کروانے کی پیش کش کی، نیوزی لینڈ کو ہر طرح راضی کرنے کی کوشش کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر شاہد آفریدی بھی سیخ پا ، تھریٹ کو دھوکہ قرار دے دیا

لیکن وہ نہیں مانے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا تھریٹ کا مسئلہ نہیں ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے یکطرفہ طور پر اپنا دورہ منسوخ کیا، نیوزی لینڈ کے دورے کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن اور سکون کا سب سے بڑا داعی ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے انتہائی مضبوط اور زبردست ادارے رکھتا ہے، ہمارے اداروں نے بہت کوشش کی وہ مان جائیں، یہ کس کی سازش ہے میں یہاں نام نہیں لینا چاہتا۔ دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی، دستانے پہنے ہوئے ہاتھ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ انگلینڈ ٹیم بھی انہی راستوں اور باتوں پر غور کررہی ہے، انگلینڈ ٹیم جو بھی فیصلہ کرے گی ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، انگلینڈ ٹیم کیلئے زبردست سکیورٹی انتظامات کیے ہیں، پاکستانی اداروں کو کوئی سکیورٹی تھریٹ موصول نہیں ہوا۔ یہ وزارت داخلہ کی ناکامی نہیں ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کو آنے کی صورت میں مکمل سکیورٹی دی جائے گی،ہم انہیں ویلکم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر اور معروف کمنٹیٹر نے معافی مانگ لی

دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش سے نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرایا، شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف

FOLLOW US