Sunday January 19, 2025

پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر اور معروف کمنٹیٹر نے معافی مانگ لی

ولنگٹن: پاکستان کا دورہ منسوخ ہونے پر نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر اور معروف کمنٹیٹر ڈینی مورسن نے معافی مانگ لی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں کیا ہوا مگر اس پر بہت ادا س ہو، پاکستان جانے کا تجربہ ہمیشہ بہت خوشگوار رہا، میں آپ کے جذبات محسوس کرسکتا ہوں، ڈینی مورسن نے اپنے جذبات ظاہر کرنے کے لیے رونے اور معافی مانگنے کی ایموجی بھی استعمال کی ہے۔انہوں نے ٹویٹ میں رمیز راجہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ ڈینی مورسن کی یہ ٹویٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹ کے جواب میں کی گئی ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز کے ٹویٹ لگائے تھے جس میں وہ پاکستان میں سیکیورٹی فول پروف ہونے کی گواہی دے رہے ہیں۔

مریم نواز کا پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہونے پر ردِعمل آ گیا “میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراوں گا “ ۔۔ وزیراعظم پر تنقید

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین کا پاکستان کے حق میں بیان

دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش سے نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرایا، شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف

FOLLOW US