Monday January 20, 2025

یو اے ای میں روزگار کا شاندار موقع، ایمریٹس ایئرلائن کا 3500 نئی بھرتیوں کا اعلان

دبئی : دبئی کی سرکاری فضائی کمپنی ایمریٹس ایئرلائن نے 3500 نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔ اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے اگلے 6 ماہ کے دوران 3000 کیبن کریو اور 500 ایئرپورٹ سروسز ملازمین کو بھرتی کرنے کے لیے ایک عالمی مہم شروع کی ہے ، یہ نئی بھرتیاں دبئی میں مقیم پوزیشنز اور فرنٹ لائن کسٹمر سروسز کی اسامیاں پر کرنے کے لیے کی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ نئی ملازمت کی تلاش میں مصروف افراد ایمریٹس میں بطور کیبن کریو یا ایئرپورٹ سروسز ایجنٹ کے طور پر شامل ہوسکتے ہیں ، اس میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار ملازمت کی ضروریات کے بارے میں مزید معلومات کے حصول اور اپنی درخواست جمع کروانے کے لیے ایمریٹس گروپ کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

عامر خان کا باڈی گارڈ در اصل کون ہے اور اس کی تنخواہ کتنے کروڑ ہے ؟ جان کر آپ بھی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

علاوہ ازیں دبئی ایکسپو کے موقع پر ایمریٹس ایئر لائن نے مسافروں کو ٹکٹوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا ، دنیا بھر میں کہیں سے بھی دبئی آنے والے مسافروں کو 28 ستمبر 2021ء سے 31 مارچ 2022ء کے دوران ایمریٹس ایئرلائن کی ٹکٹ بک کرانے پر کرائے میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی، جس کے لیے ایمریٹس کی جانب سے ’ارلی برڈ ایکسپو دبئی 2020‘ نامی اسکیم متعارف کروائی ہے جس کے تحت دنیا بھر میں کہیں سے بھی آنے والے مسافر 28 ستمبر 2021ء سے 31 مارچ 2022ء کے دوران دبئی کا سفر کرنے کے لیے ایمریٹس ایئرلائن کی ٹکٹ بک کروائیں گے تو وہ کرائے میں 20 فیصد رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ آپ بھی جانیں

معلوم ہوا ہے کہ ارلی برڈ ڈسکاؤنٹ آفر 28 ستمبر سے 31 مارچ 2022 کے دوران دبئی کا سفر کرنے کے لیے خریدی گئی ریٹرن ٹکٹس پر دی جائے گی ، یہ آفر 28 ستمبر سے 12 اکتوبر کے دوران ایمریٹس کی ویب سائٹ، کال سینٹر، رئیل آؤٹ لیٹس یا ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بک کروائی گئی ٹکٹس پر دی جائے گی ، اس کے علاوہ ایکسپو 2020 کے دوران ایمریٹس کے ذریعے دبئی سفر کرنے والے مسافر فری ایمریٹس ایکسپو ڈے پاس حاصل کرنے کے بھی اہل ہوں گے۔

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، مسلم لیگ ن مجموعی طور پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

FOLLOW US