Monday January 20, 2025

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات ، افغان ایشو پر بات چیت

دوشنبے: تاجکستان میں وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اورایران سے تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے مل کرکام کرنےکا عزم دہرایا۔ وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر میں تجارت، اقتصادی شعبے اور علاقائی رابطے پربھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر سے ملاقات میں اپنے اقتصادی سیکیورٹی ایجنڈے کو اجاگر کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرپر ایران کی حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران کا اصولی موقف کشمیری عوام کے لیے مضبوطی کا ذریعہ ہے۔

کوئلے کی کان میں کام کرنے والے کرین آپریٹر نے تنخواہ نہ ملنے پر مالک کے 5ٹرک توڑ دیے

وزیراعظم نے افغانستان میں امن واستحکام میں پاکستان کے اہم مفاد کو اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 40 سال بعد افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا موقع ہے، افغانستان میں سکیورٹی صورت حال مستحکم کرنےکے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں،افغانستان میں انسانی بحران اور معیشت کے استحکام کےلیےاقدامات ضروری ہیں۔

راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے کا کیس ، شلپا شیٹھی نے پولیس کو کیا بیا ن دیا تھا ؟ چارج شیٹ میں تفصیلات سامنے آ گئیں

FOLLOW US