Sunday January 19, 2025

طالبان سے کابل میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ تھا لیکن اشرف غنی نے معاملہ بگاڑ دیا مگر کیسے؟ زلمے خلیل کھل کر بول پڑے

نیویارک: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن و مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ وہ کابل میں داخل نہیں ہوں گے لیکن اشرف غنی کے اچانک فرار نے معاملہ بگاڑ دیا۔ جیو نیوز کے مطابق افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد پہلے انٹرویو میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ معاہدہ تھا کہ2ہفتےتک کابل میں داخل نہیں ہوں گے،اس دوران اقتدارکی منتقلی عمل میں آنی تھی لیکن اشرف غنی اچانک ملک سے فرار ہوگئے جس سے امریکی اعلیٰ قیادت بھی حیران رہ گئی۔زلمےخلیل زاد کے مطابق 15 اگست کواشرف غنی کے کابل سے فرار کے دن طالبان کی جنرل مکینزی سےملاقات طےتھی تاہم اشرف غنی کے اچانک افغانستان سے چلے جانے سےطالبان کےساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے چند روز قبل ویرات کوہلی نے کپتانی سے استعفے کا اعلان کردیا

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ امریکی اجلاس میں طالبان نےکہا تھاکہ کیاامریکی فوج کابل کی سکیورٹی یقینی بنائےگی؟ تاہم ہم نے سکیورٹی کی ذمےداری قبول نہیں کی تھی۔دوران انٹرویو زلمے خلیل نے افغان جنگ کے خاتمے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ افغانوں پرمنحصرہےکہ وہ امن معاہدے پر پہنچیں۔ خیال رہے کہ سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےزلمےخلیل زادکوافغان امن مذاکرات کی ذمہ داری سونپی تھی۔ دوسری جانب کابل پر طالبان کے کنٹرول کے حوالے وائٹ ہاؤس کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے پاس افغانستان میں مزید ایک لمحہ قیام کا بھی آپشن نہیں تھا،ہمیں واضح تاثر دیاگیاکہ قیام کو مزید طول دیا تو ہمارے اہلکار دوبارہ طالبان کے تشدد کا نشانہ بنیں گے۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اشرف غنی سے14 اگست کوٹیلی فون پربات ہوئی تھی،

اسد عمر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال کا جواب نہ دے سکے

جس دوران افغان رہنماؤں نےعبوری حکومت میں کام کرنےپررضامندی ظاہرکی تھی۔انٹونی بلکنکن کے مطابق افغان رہنماؤں نےیہ بھی کہا تھا کہ طالبان نےانحراف کیاتو مرتےدم تک لڑیں گے۔ خیال رہے کہ طالبان کا مؤقف ہے کہ کابل سے اشرف غنی کے فرار کے بعد دارالحکومت میں حالات خراب ہورہے تھے، طالبان کے نام پر لوٹ مار ہورہی تھی جس کی وجہ سے مجبوراً وہاں کے حالات کنٹرول کرنے کے لیے کابل میں داخل ہونا پڑا۔

لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاریاں، پلان وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا

FOLLOW US