Sunday January 19, 2025

اسد عمر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال کا جواب نہ دے سکے

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال کا جواب نہ دے سکے، انہوں نے کہا کہ یہ کبھی نہیں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا؟ ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاؤ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال کا جواب نہ دے سکے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے کہا تھا اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا؟ جس پر اسد عمر نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔ پھر سوال کیا گیا کہ ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مداخلت کی ہے؟ جس پر اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکسچینج ریٹ مینجمنٹ تھا، معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاو آنا چاہئے، آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہئے۔

عاشق کو معشوقہ سے ملاقات مہنگی پڑگئی،گاؤں والوں نے پکڑ کر نکاح کرا دیا

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں۔ اسی طرح وفاقی وزیر اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو آزادی صحافت کا علم بردار ہونا چاہئیے، کسی وزیراطلاعات کے پاس صحافی کو سچ سے روکنے کا اختیار نہیں ہے، اگر يہ اختيار کسی کے پاس ہوگا تو جمہوريت کمزور ہوگی۔ آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی، جھوٹی خبر روکنے کا شفاف اور آزادانہ نظام ہونا چاہئے، کسی سے سوال پوچھنے کو ادارے پر حملہ قرار نہيں ديا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدليہ قانون سے بالاتر نہيں ہوسکتی، يہ جمہوريت نہيں، عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جوابدہ ہونا ہوگا، احتساب کی بات جمہوری نظام کے تحت ہی کرتے ہیں۔

لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاریاں، پلان وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا

FOLLOW US