Monday January 20, 2025

”کابل ایئر پورٹ کے باہر کئی خواتین کی مردوں سے شادیاں کروائی گئیں تاکہ وہ ۔“بھارتی میڈیا کا حیران کن دعویٰ

کابل : افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلاءہو چکاہے تاہم اس دوران کئی ایسے واقعات دیکھنے کو ملے جس میں متعدد شہریوں نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں اپنی جانیں تک گنوا دیں ،ان میں سب دردناک واقعہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے والا دھماکہ تھا جبکہ اس کے علاوہ امریکی ملٹری کے جہاز سے لٹکنے والے 3افراد بھی موت کے منہ میں چلے گئے ۔ انڈیا ٹو ڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ کابل سے فرار حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی متعدد خواتین نے کابل ایئر پورٹ کے باہر شادی کی تاکہ وہ امریکہ جانے کیلئے اہل ہو سکیں ۔سی این این نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اس ٹرینڈ پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے ۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم انخلاءکے مراکز میں سے ایک مرکز میں یہ چیز سامنے آئی کہ کچھ افغان خواتین کی فیملیوں کی جانب سے انہیں زبردستی شادیاں کرنے پر مجبور کیا گیا تاکہ وہ ملک سے فرار حاصل کر سکیں ۔

کوئٹہ کی مستونگ روڈ پر خود کش حملہ، تین سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 20زخمی ہو گئے

کابل کے قبضے میں جانے کے بعد یہاں تک کہ ان خاندانوں نے کچھ ایسے مردوں کو معاوضہ بھی اداکیا جو کہ انخلاءکیلئے اہل تھے تاکہ وہ مرد ان کی بیٹیوں کے ساتھ نکاح کر کے انہیں اپنے ساتھ لے جائیں اور ان کی بیٹیاں یہاں سے فرار حاصل کر لیں ۔امریکی سفارتکاروں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو اس طرح کے کیسز کی شناخت کیلئے مدد فراہم کیئے جانے کا امکان ہے جہاں افغان خواتین انسانی سمگلنگ کا شکار بننے کے خطرے سے دو چار ہیں ۔امریکہ کے سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اشارہ دیاہے کہ وہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور محکمہ دفاع کے ساتھ اس معاملے پر تعاون کریں گے ۔ بیس سالہ افغان جنگ کا خاتمہ اس وقت ہوا جب 30 اگست کو امریکہ کا آخری فوجی بھی ملک سے نکل گیا ، جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عمران خان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑا دی

’آصف علی زرداری اچھے انسان اور زیرک سیاستدان ہیں ‘ چوہدری نثار کا ایک اور تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

FOLLOW US