Monday January 20, 2025

کوئٹہ کی مستونگ روڈ پر خود کش حملہ، تین سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 20زخمی ہو گئے

کوئٹہ : کوئٹہ کی مستونگ روڈ پر خود کش حملہ ہوا جس میں تین افراد شہید جبکہ 20زخمی ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا کہ خود کش حملہ آور کا سر اور جسمانی اعضا مل گئے ، دھماکے کی جگہ سے مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عمران خان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑا دی

’آصف علی زرداری اچھے انسان اور زیرک سیاستدان ہیں ‘ چوہدری نثار کا ایک اور تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات میں شہناز گل کے ساتھ دھکم پیل ، اداکارہ زرین خان بھی خاموش نہ رہ سکیں

FOLLOW US