Monday January 20, 2025

بھارتی پولیس نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔بھارتی پولیس کی جانب سے سیدعلی گیلانی کے اہلخانہ پرغیرقانونی اقدامات کاالزام عائد کیاگیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی پولیس نے سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر بڈگام پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیاہے۔ واضح رہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال یکم ستمبر کی رات کو ہوا تھا جس کے بعد قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر بھر میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور سید علی گیلانی کی میت ان کے اہلخانہ سے چھین کر خاموشی سے زبردستی تدفین کرا دی گئی۔

کوئٹہ کی مستونگ روڈ پر خود کش حملہ، تین سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 20زخمی ہو گئے

شرمیلا فاروقی کا اداکارہ اقرا عزیز کی پوسٹ پر کیا گیا تبصرہ وائرل

’آصف علی زرداری اچھے انسان اور زیرک سیاستدان ہیں ‘ چوہدری نثار کا ایک اور تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

FOLLOW US