Monday January 20, 2025

شرمیلا فاروقی کا اداکارہ اقرا عزیز کی پوسٹ پر کیا گیا تبصرہ وائرل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا اداکارہ اقرا عزیز کی پوسٹ پر کیا گیا تبصرہ وائرل ہو گیا۔حال ہی میں اقرا عزیز کی جانب سے سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یاسر حسین کی بیٹے کبیر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی، شیئر کی گئی تصویر میں یاسر کو بیٹے کے کپڑے تبدیل کرواتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ یاسر کا کام پر جانے سے قبل بیٹے کے کپڑے اور پیمپر تبدیل کرنے کا سیشن۔اقرا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یاسر نے پہلی مرتبہ کبیر کے کپڑیچینج کروائے جس پر مجھے فخر ہے، یاسر نے زچگی کے ہر لمحے میں میری بہت مدد کی، ڈائپر کی تبدیلی سے لے کر میرے آرام کے دوران کبیر کو سنبھالنے اور میرا ناشتہ بنانے تک۔اداکارہ کی شیئر کی گئی پوسٹ کو مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی خاصا سراہا جا رہا تھا تاہم اس موضوع پر رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کی رائے کی مخالفت کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ مجھے

’آصف علی زرداری اچھے انسان اور زیرک سیاستدان ہیں ‘ چوہدری نثار کا ایک اور تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

خوشی ہے کہ آپ کے شوہر یہ سب کر رہے ہیں لیکن اس میں فخر کرنے والی کوئی خاص بات نہیں، میں اگر کام پر یا بیمار ہوں تو میرے شوہر بھی بیٹے کو نہلاتے، ڈائپر تبدیل کرواتے،کھانا کھلاتے اور اسکول چھوڑنے تک جاتے ہیں اور انھیں یہ سب کرنا پسند ہے۔ شرمیلا فاروقی کی جانب سے بعد ازاں انسٹا اسٹوری بھی شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ ماں کی طرح باپ بھی بچوں کی پرورش کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ایک دوسری اسٹوری میں رکن سندھ اسمبلی نے لکھا کہ مرد بیٹے کا ڈائپر اور کپڑے تبدیل کرواتے ہوئے خاص کیوں ہو جاتا ہے، والدین کو بچے کی ذمہ داریاں بانٹنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عمران خان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑا دی

ہم طالبان کو تسلیم نہیں کرتے اور دیگر ممالک سے بھی انہیں تسلیم نہ کرنے کا کہیں گے، برطانوی وزیر خارجہ

FOLLOW US