Monday January 20, 2025

مکہ کے مشہور کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر وائرل ہو گیا

مکہ مکرمہ: مکہ کلاک ٹاور مسجد الحرام کے انتہائی قریب واقع ہے۔ اس بلند وبالا ٹاور سے مسجد الحرام کا نظارہ مکمل طور پر آنکھوں میں سما جاتا ہے اور دیکھنے والوں پر ایک روح پرور کیفیت طاری کر دیتا ہے۔ اب کی بار مکہ کلاک ٹاور کا ایسا نظارہ سامنے آیا ہے جس کے دیکھنے والوں کے منہ سے بے ساختہ سبحان اللہ اور ماشا اللہ کے کلمات جاری ہو گئے۔ یہ منظر کلاک ٹاور پرآسمانی بجلی گرنے کا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں مکہ کلاک ٹاور پرآسمانی بجلی کلاک گرتی نظر آرہی ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت نظارہ تھا، جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ کلاک ٹاور کا رخ مسجد الحرام کی جانب ہے۔

وقار ذکا نے رکشے میں لڑکی سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کی نشاندہی پر بڑے انعام کا اعلان کردیا

دراصل جمعرات کو مکہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی، جب ایک موقع پر کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کے مناظر کو تصاویر کی صورت میں محفوط کر لیا گیا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پریہ تصاویر شیئر کی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے خوش خبری دی ہے کہ اگلے چند روز میں مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہی بارشیں ہوں گی۔ ہفتہ کے روز سے لے کر بدھ تک مکہ مکرمہ، جازان، عسیر، باحہ، ریاض اور نجران کے علاقوں میں شدید بارشیں ہو گی جس سے وادی الدواسر اور الافلاج سمیت متعدد نشیبی علاقوں میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے۔ ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ جس سے ڈرائیورز کی حدِ نگاہ متاثر ہو گی۔ ان موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ خصوصاً نشیبی علاقوں اور وادیوں میں کئی کئی فٹ گہرا پانی کھڑا ہو سکتا ہے۔ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہو گی۔ سعود ی محکمہ شہری دفاع نے وارننگ جاری کر دی ہے کہ اس خراب موسم کے دوران غیر ملکی اور مقامی افراد وادیوں اور نشیبی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں، خصوصاً پکنک کی غرض سے ان مقامات پر ہرگز نہ جائیں کیونکہ پانی کے تیز ریلے کسی بھی گاڑی کو بہا کر لے جا سکتے ہیں۔ چند روز قبل ایک سعودی والد اپنی دو بچیوں کے ساتھ وادی عبور کرتے ہوئے اس وقت جان گنوا بیٹھا تھا جب ایک سیلابی ریلا اس کی گاڑی کو بہا کر لے گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان کا افغانستان میں امن کے قیام اور ترقی کیلئے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

200 روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر 12 سالہ بچے کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا گیا

FOLLOW US